ْ بجٹ میں 10 گنا اضافہ کے بعد گلگت بلتستان تعمیر و ترکے راہ پر گامزن ہے، حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 6 جون 2018 12:24

ْ بجٹ میں 10 گنا اضافہ کے بعد گلگت بلتستان تعمیر و ترکے راہ پر گامزن ہے، ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 2015ء میں ہماری حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان کے بجٹ میں دس گنا اضافہ ہوا ہے اور جس سے گلگت بلتستان تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلگت میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کو سابق وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے لاگت تک کے منصوبے منظور کرنے کا اختیار دیا جبکہ چیف سیکریٹری کو پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکی. وزیر اعلٰی نے کہا کہ گلگت بلتستان امپاورمنٹ آرڈر 2018ء کے نفاذ کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کو زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے جس کے لئے ہم سابق وفاقی حکومت، افواج پاکستان سمیت ملکی سلامتی کے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے مساوی اختیارات دیئے گئے ہیں اور اب ہم مفاد عامہ کے بہت سے کام خود کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی میں عوام کی شمولیت چاہتے ہیں تاکہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہی.

انہوں نے کہا کہ نئے امپاورمنٹ آرڈر کے تحت گلگت بلتستان کو پانچ سال کے لئے ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے اور اب پرائیوٹ سیکٹر کو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کے تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا. انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان اپنے پاوں میں کھڑا ہو. اس سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا جبکہ صوبائی سیکریٹری منصوبہ بندی اور سیکریٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے گلگت بلتستان کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے بریفنگز دیں‘ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لیے تجاویز دی۔