معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں

بدھ 6 جون 2018 13:48

معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نیخدشہ ظاہرکیا ہے کہ کیٹ نے خودکشی کی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق فیشن ڈیزائنر اور تاجر خاتون نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی رہائش گاہ پر کپڑے کا پھندہ بنایا اور لٹک گئیں۔ نیویارک پولیس نے کیٹ کی موت کو خودکشی قرار دیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :