Live Updates

مریم نواز کے حلقے میں ترقیاتی کام جاری،

تحریک انصاف نے اعتراض جمع کروا دیا این اے 125 میں مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں ،گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں‘یاسمین راشد

بدھ 6 جون 2018 14:44

مریم نواز کے حلقے میں ترقیاتی کام جاری،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہرنے پر ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو اعتراض جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ قومی اسمبلی 125 کے آر او آصف بشیر کو ترقیاتی کاموں پر جمع کرائے گئے اعتراض میں موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں اور گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں جعلی ووٹرز کیخلاف بھی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک 30 ہزار بوگس ووٹوں کو ووٹر لسٹوں سے نہیں نکالااور ابھی تک ان ووٹرز کی نشاندہی ہی نہیں ہوسکی کہ وہ کہاں سے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات