سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

بدھ 6 جون 2018 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں گولیوں کا نشانہ بننے والی سبیکا شیخ کے یاتا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد الجلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 کورنگی 1 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کے پرچم تلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل پہلی فرصت میں حل کریں گے۔واضح رہے کہ سبیکا شیخ 18مئی کو ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس دیگر طلبہ کے ساتھ جاں بحق ہوئی تھیں، سبیکا کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے تھا۔