صحافی کالونی ہاکس بے میں مسجد رابعہ رحمن کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

بدھ 6 جون 2018 17:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) صحافی کالونی ہاکس بے میں مسجد رابعہ رحمن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد شکیلہ نقوی نے رکھا۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی، سینئر صحافی اور ایڈیٹر جنگ لندن ہمایوں عزیز، صدر کے یو جے دستور طارق ابولحسن، پی ایف یو جے دستور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شعیب احمد، سیکرٹری پلاٹ ڈولپمنٹ کمیٹی احتشام سعید پاشا، سابق سیکرٹری پریس کلب خورشید عباسی ،عامر لطیف،سینیر صحافی اکرم خان،شاہد اقبال،ایڈیٹر روزنامہ دنیا احمد حسن،جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب نعمت خان،اراکین گورننگ باڈی شمس کیریو،کفیل الدین فیضان،سابق جوائنٹ سیکرٹری رضوان بھٹی،سینئر صحافی اعجاز شیخ،حنیف اکبر،نواب قریشی،مسود انور،احسن چوہدری،جاوید رشید،اظہر حسین،اخگر اعوان،ابراہیم،سہیل رفیق سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شکیلہ نقوی نے کہاکہ میری والدہ مذہبی خاتون تھی ان کو مسجد اور اہل علم سے سے محبت تھی۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کے نام پر صدقہ جاریہ کروں۔آج اللہ نے مجھے توفیق دی ۔اس لئے والدین کے نام پر مسجد بنوا کر صدقہ جاریہ کررہی ہوں ۔انہوں نے کراچی پریس کلب کا بھی شکریہ ادا کیا۔صدر کراچی پریس کلب احمد ملک نے کہا کہ صحافی کالونی میں مسجد کا سنگ بنیاد خوش آئند عمل ہے ۔

اب وہ دن دور نہیں جب صحافی کالونی کا خواب پورا ہونے کو ہے ۔انہوں نے شکیلہ نقوی کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔سیکرٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی نے شکیلہ نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسجدرابعہ رحمان صحافی کالونی کے لیے برکت کا سبب ہوگی ۔یہاں نماز ادا کرنے والے صحافی دین پر عمل کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر بکرے کا صدقہ بھی کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر سینئر صحافی ہمایوں عزیز نے دعا کرائی

متعلقہ عنوان :