جزاء اورسزاء کا قانون سب پر لاگو ہوگا،چیف ایگزیکٹیوپیسکو

بدھ 6 جون 2018 17:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) رمضان المبارک میں بجلی فراہمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے واپڈاہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹر محمدامجدخان کے زیرصدارت ایس ایز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام چیف انجینئرز ,ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز شوکت افضل,تمام ایس ایز اوردیگر اعلی افسران نے شرکت کی․اجلاس میں شدیدگرمی کی وجہ سے بجلی فراہمی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا․پسکو نے موجودہ ایسی صورتحال پرقابوپانے کے لئے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اوردرخواست کی ہے کہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکار نہ ہو اور بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بعض اوقات لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہی․ جسے پسکوکارکنان سخت موسمی حالات اور گرمی کے باوجود مسلسل کام کرکے دورکرکے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال کردیتے ہیں․آج کل کے اس موسم میں جہاں باہرنکلنا سخت تکلیف دہ ہے وہاں پسکو کے محنتی کارکنان تپتی دھوپ میں کھمبوں پر چڑھ کر مرمتی کام سرانجام دے رہے ہیںاورعوام کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے زخمی اوربے ہوش ہوجاتے ہیںان کی ان کاوشوں کی قدرکی جانی چاھئی․اجلاس میں صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کے لئے بات چیت کی گئی ․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے مسائل کوگھر کی دہلیز پر حل کیا جائی․اورایسے مسائل جو کہ آپ کو میڈیا کے ذریعے یا آپ کے علم میں آئیں تو ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائی․ لاسز اورریکوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی․چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ لاسز کو ہرحال میں کم کیاجائے اورریکوری میں اضافہ کیا جائے اوردئیے گئے اہداف کو ہرحال میں حاصل کیا جائی․ کارکنوں میں سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے تمام سرکلز کو ہدایت کی گئی کہ ہرڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمینارز منعقدکریں․بقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ جون کا مہینہ ہے اور اس میں بقایاجات کی ریکوری کے لئے بھرپور ریکوری مہم شروع کی جائی․ بقایاجات چاہے وہ سرکاری اداروں کے ذمے ہوں یا پرائیویٹ ہوں ان کی ہرحال میں وصولی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف پسکو کو خسارے کا سامنا ہے بلکہ مزید ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے میں بھی رکاوٹ بن جاتی ہے چیف ایگزیکٹیوپسکونے تمام ایس ایز پرزوردیا کہ وہ ایمانداری اورمحنت سے کام کریں ․ انہوں نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں درپیش مسائل کے بارے میں مجھے بروقت آگاہ کریں․منیجمنٹ کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہوگا اور اس ضمن میں درپیش مسائل کوحل کیا جائے گا․ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اوران کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں․چیف ایگزیکٹیونے واضح کیا کہ جزا اورسزا کا قانون سب پر لاگو ہوگا اچھے کام کرنے والوں کو توصیفی سرٹیفیکٹس اور انعامات دئیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی ․ چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ اہداف کے حصول میں کامیابی سے آپ اور محکمہ کی عزت بڑھے گی․آپ کے تعاون سے پسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ․