اسرائیل کا نہتے معصوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم جاری،نا حق ایک فلسطینی شہید کر دیا

بدھ 6 جون 2018 17:59

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) اسرائیل کا نہتے معصوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، صیہپونی فوج نے ایک اور فلسطینی کو ناحق اپنی گولیوں سے چھلنی کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطین کے علاقہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان عبد الحفیظ التمیمی شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی پٹی کے شہر راملہ کے گاں النبی صالح میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی جوان عبد الحفیظ التمیمی کو شہید کردیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے عبدالحفیظ التمیمی کی شہادت کی تائید کردی ہے۔