سینیٹر مشاہداللہ خان نے حلقہ این اے 249 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں کراچی کو امن کا تحفہ دیا،عوام اپنے محسنوں کو یاد رکھیں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 18:51

سینیٹر مشاہداللہ خان نے حلقہ این اے 249 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر مشاہداللہ خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان خان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 247 کراچی سے کاغذات نامزدگی (آج )جمعرات کو جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی کی سیاست سے حقیقی تبدیلی لائے گی اور کراچی میں مسلم لیگ (ن) سرپرائز دے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں کراچی کو امن کا تحفہ دیا ۔ کراچی کے عوام کے لئے گرین لائن اور دیگر سہولیات کے لئے وفاق نے مدد کی، اس لئے کراچی کے عوام اپنے محسنوں کو یاد رکھیں گے۔