بنوں، واٹر سینیٹیشن سٹاف ڈبلیو ایس ایس بی کی دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ کو تین دن کی مہلت

بدھ 6 جون 2018 20:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) واٹر سینیٹیشن سٹاف ڈبلیو ایس ایس بی نے دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دے دی عدم ادائیگی کی صورت میں عید کے آ یام میں مکمل ہڑتال کی دھمکی دے دی ڈبلیو ایس ایس بی کے واٹر سینیٹیشن ورکر یونین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا جس میں ادارے کی طرف سے دو ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آمزار علی خان ، جنرل سیکرٹری حاجی جہانزیب خان ، نیاز علی شاہ ، نور آ یاز اور دیگر نے کہا کہ پورے رمضان کے مہینے میں ہم نے بھوک پیاس کی حالت میں اپنی ذمہ دار ی احسن طریقے سے سر انجام دی ہے لیکن نہایت آ فسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ عید سر پر ہے اور ہمیں ماہ آپریل اور مئی کی تنخواہ تاحال نہیں ملی جبکہ باقی محکمے عید کیلئے اپنے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کر چکے ہیں عید کی خریداری کیلئے ہمارے پاس ایک کوڑی پائی نہیں اور ہمارے بچے عید کی خوشیوں کیلئے ترس رہے ہیں اُنہوں نے دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تین دن کے اندر اندر دو ماہ کی تنخوا ہ ریلیز کی جائے بصورت دیگر جب عید کی خوشیوں میں ہمارے بچے شامل نہیں ہوں گے تو ہم بھی پورے بنوں میں پینے کا پانی اور شہر کی صفائی سے مکمل ہڑتال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :