ْ شہریوں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث 18ٹریفک حادثات میں ایک شخض جاں بحق،11شدید زخمی۔ترجمان

بدھ 6 جون 2018 21:04

راولپنڈی06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ضلع بھر کے مختلف مقامات پر شہریوں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث گذشتہ 24گھنٹوں میں 18ٹریفک حادثات پیش آئے جن کے باعث ایک شخض جاں بحق جبکہ دوخواتین سمیت11 افرادشدید زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122راولپنڈی ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 05افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور11افراد شدید زخمی ہوئے جنہیںابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے قریبی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں11ڈرائیورز،01مسافراور05پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں15مرداور02 عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :