کوئٹہ ، یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ماتمی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا

بدھ 6 جون 2018 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ماتمی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جومقررہ روٹ عبداللہ جان مسجد ،کاسی روڈ ،ڈاکٹر یاسین گلی ،آرٹ سکول روڈ ودیگر سے ہوتا ہوا رات گئے اختتام پذیر ہوگا ۔

(جاری ہے)

یوم علی کے موقع پر جلوس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے ایف سی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 15سو اہلکارکو سیکورٹی پر تعینات ہونگے بلکہ جلوس کے گزر گاہوں ودیگر کی دیکھ بال کیلئے خصوصی کنٹرول روم ڈی آئی جی پولیس آفس میں قائم کردیاگیاہے ۔جلوس کے گزر گاہوں سے ملحقہ علاقوں کو افطاری سے قبل سیل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :