خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے اب تک 503نامزدگی فارم حاصل کیے گئے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

بدھ 6 جون 2018 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اب تک 503 نامزدگی فارم مختلف امیدواروں کی جانب سے حاصل کیے گئے ہیں اورمختلف نشستوں کے لیے 18 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں اقلیتی نشست پر7 امیدواروں جبکہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی نشست پر3 امیدواروں نے اور8 خواتین امیدواروں نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ان میں دیوان چند چالہ ، راجہ اسیرمل منگلانی،شہنازگل،نداکھوڑو،شہنازگل،نصرت سحرعباسی دیگرشامل ہیں۔