کمشنر گلگت ڈویژن عثمان کی زیر صدارت گلگت ڈویژن کی امن وعامہ سمیت مجموعی صورتحال سے متعلق اجلاس

بدھ 6 جون 2018 22:26

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) کمشنر گلگت ڈویژن عثمان کی زیر صدارت گلگت ڈویژن کی امن وعامہ سمیت مجموعی صورتحال سے متعلق اجلاس ، گلگت بلتستان کا رخ کرنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس سیف سٹی کنٹرول روم ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کونوداس گلگت میںمنعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی گلگت رینج گوہر نفیس ، ڈپٹی کمشنر گلگت ، ڈپٹی کمشنر غذر، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، ڈپٹی کمشنر نگر ، اے سی ٹی کمشنرگلگت ڈویژن ، ایس پی ضلع گلگت ، ایس پی ضلع نگر ، ایس پی ضلع ہنزہ اورایس پی ضلع غذر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی اور گلگت بلتستان کی انتظامی امور پر جائزہ لیا گیا اور یہ طے کیا کہ گلگت بلتستان کی طرف رخ کرنے سیاحوں کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی طے کیا کہ ضلعی داخلی وخارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے لئے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کئے اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں رہنے والے نئے رہائش پزیر افراد کے ضروری کوائف کو متعلقہ تھانے میں جمع تمام تر ذمہ داری مالک مکان کی ہوگی نہیں کرانے پر مالک مکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :