انتخابات 2018 کے لیے حیدرآباد کی 3قومی اور6صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی پولنگ اسکیم پر 18درخواستیں داخل کی گئیں

بدھ 6 جون 2018 22:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) انتخابات 2018 حیدرآباد کے لیے حیدرآباد کی 3قومی اور6صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی پولنگ اسکیم پر 18درخواستیں داخل کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو صوبائی اسمبلی کی نشست62قاسم آباد وغیرہ کے لیے 17درخواستیں موصول ہو ئی ہیں جبکہ پی ایس 63کے ایک پولنگ اسٹیشن کے حوالہ سے درخواست موصول ہو ئی ہے ڈی آر او نے ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد13درخواستیں مسترد کردی ہیں اور 5کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے پولنگ اسٹیشن کے خلاف کوئی درخواست موصول نہیں ہو ئی ہے -