روزہ اللہ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، میاں محمد آصف

بدھ 6 جون 2018 22:46

سیالکوٹ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سابق ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ روزہ اللہ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس اور بابرکت مہینہ ہے اس مہینہ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی مغفرت کی التجا کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بھوتھ میں چودھری احسان اللہ چیمہ ، چودھری امان اللہ چیمہ ، چودھری اشفاق احمد چیمہ ، چودھری مشتاق احمد اور چودھری امتیازاحمد بریار کی جانب سے دئیے گئے دعوت افطار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں سمیت سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان دیگر مہینوں کی نسبت انتہائی بابرکت ہے اور اس مہینہ کو غنیمت جانتے ہوئے خوب عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس مہینہ میں نیکیوں کے حصول کا ممکن بنانا چاہیے تا کہ دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :