کھیلوں کے فروغ سے صحت مند اور توانا جسم اور دماغ پرورش پاتا ہے، شاہد عباس

بدھ 6 جون 2018 22:46

سیالکوٹ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند اور توانا جسم اور دماغ پرورش پاتا ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے تندرستی اور صحت حاصل کی جاتی ہے جبکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میچ کی فاتح ٹیم کو یادگار سیالکوٹ شیلڈ پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ خواجہ عرفان اللہ الحق ، عاصم اقبال ایڈووکیٹ، شہباز احمد بھنڈر اور ملک ذوالفقارسمیت دیگر موجود تھے ۔ مقررین نے کھیلوں کا انعقاد کروانے پر انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :