لاہور،لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا کے ملازمین کی درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کو بھجوا دی

درخواستگزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،عدالتی حکم

بدھ 6 جون 2018 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا کے ملازمین کی درخواست فیصلے کے لیے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کو بھجوا دی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے منظور حسین اور چار ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار درجہ چہارم کے ملازمین ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایاں کہ سیاسی بنیادوں پر اٹک ٹرانسفر کر دیا گیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹرانسفر احکامات کو کالعدم قرار دے عدالت درخواست محکمہ لائیو سٹاک کو فیصلے کے لیے بھجواتے ہوئے نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :