کوئٹہ،مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی

سابق رکن اسمبلی ثمینہ شکیل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت نظریاتی سیاست کے دعویداروں نے عوام کو پسماندہ رکھا،ہماری جماعت عوامی ترقی کا نعرہ لیکر نکلی ہے ،جام کما ل

جمعرات 7 جون 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، سابق رکن اسمبلی ن لیگ ثمینہ شکیل نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرلی،بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جا م کمال نے کہاکہ ہماری جماعت عوامی ترقی کا نعرہ لیکر نکلی ہے ، نظریاتی سیاست کے دعویداروں نے عوام کو پسماندہ رکھا عوام اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئے گی بلکہ وہ حقیقی ترقی دینے والوں کے ساتھ چلے گی۔

بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد عوام حقیقی معاشی تبدیلی صوبے میں دیکھیں گے، وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کسی فرد کے فیصلوں پر نہیں بلکہ پارٹی نمائندوں کی رائے سے پالیسی بنائے گی ہمارا مقصد خوشحال بلوچستان ہے۔ ثمینہ شکیل نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے جس میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر پارٹی میں شراکت داری دی جارہی ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی ثمینہ شکیل نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال اور وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی سردار جام کمال نے کہاکہ ہماری جماعت عوامی ترقی کا نعرہ لیکر نکلی ہے ، نظریاتی سیاست کے دعویداروں نے عوام کو پسماندہ رکھا عوام اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئے گی بلکہ وہ حقیقی ترقی دینے والوں کے ساتھ چلے گی۔

بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد عوام حقیقی معاشی تبدیلی صوبے میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا بلوچستان کے فیصلے ہمیشہ اسلام آباد یا لاہور میں کئے جاتے رہے جس کی خاص وجہ یہاں کی لیڈر شپ رہی ہے جو صرف مراعات اور عہدوں کیلئے بلوچستان کیلئے آواز بلند نہیں کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ہماری جماعت بلوچستان میں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں اسی کے ساتھ اتحاد کرے گی جو عملی طورپر بلوچستان کی ترقی میں دلچسپی لے گی اور بلوچستان کو ہر حوالے سے ترجیح دے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آج بھی پرانے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ نئے منصوبوں پر ایک آنا بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا خواب دکھاکر بلوچستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا حقیقت تو یہ ہے کہ بلوچستان میں سی پیک کے حوالے سے کسی منصوبہ پر کوئی کام نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا منشور بلوچستان کے عوام کی ترقی ہے جس کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔

وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کسی فرد کی جاگیر نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی فرد واحد کے فیصلے پر چلے گی بلکہ یہ واحد جماعت ہوگی جس کے تمام فیصلوں میں پارٹی نمائندوں کی رائے کو ترجیح دیتے ہوئے پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کا وقت آچکا ہے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بلوچستان کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر مدت میں سیف سٹی پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جس کے آج مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں عوام کے سامنے ہماری کارکردگی واضح ہے ۔ ثمینہ شکیل نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین کو بھی برابری کی بنیاد پر ترجیح دی جارہی ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ پارٹی میں شمولیت کا مقصد بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنا ہے خاص کر صوبہ کی غریب خواتین کو تعلیم، روزگار سمیت ہر شعبہ میں شامل کرنا ہے تاکہ ہماری بلاصلاحیت خواتین صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔