بھارت، بیٹے نے 200 روپے کی خاطر باپ کو قتل کر دیا

جمعرات 7 جون 2018 10:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بھارت میں 200 روپے کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے ضلع بلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان کپتان وکرانت نے بتایا کہ رسڑا نگر کے شری ناتھ بابا چوراہے کے نزدیگ گوری شنکر راج بھر کا اپنے بیٹے ترلوکی سی200 روپے کے معاملے پر تنازع ہو گیا جس پر بیٹے نے طیش میں آ تے ہوئے اپنے ہی باپ کو لاٹھی مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نیگوری شنکر کے دوسرے بیٹے ارجن کی رپورٹ درج کرانے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :