رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5.8 فیصد ،آئندہ مالی سال کے دوران 5 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

جمعرات 7 جون 2018 11:04

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5.8 فیصد ،آئندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5.8 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2018-18ء کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام کیلئے مضبوط پالیسیوں کے باعث جی ڈی پی کی شرح نمو میں معمولی کمی ہو گی۔

عالمی بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں بڑے منصوبوں کی تکمیل سے شرح نمو میں بہتر اضافہ ہوا ہے جبکہ توانائی کی فراہمی میں بہتری اور نجی شعبہ کی سرگرمیوں کے فروغ سے بھی پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے اضافہ میں مدد ملی ہے۔