پر تعیش اشیاکی درآمدات میں تیزی سے اضافہ

ماہ کے دوران 564ارب مالیت کا کھانے پینے کا سامان درآمد کیا گیا 73ارب کے موبائل فون ،71ارب روپے کی کاریں بھی منگوائی گئیں

جمعرات 7 جون 2018 12:47

پر تعیش اشیاکی درآمدات میں تیزی سے اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان میں پر تعیش مصنوعات کی درآمدات میں تیزی کیساتھ اضافہ ہوا ہے ، سات ماہ میں 73 ارب کے موبائل فون ،71 ارب کی گاڑیاں منگوائی گئیں،کھانے پینے سے لے کر روزمرہ استعمال کی اشیا تک درآمدی مصنوعات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،10ماہ کے دوران 564ارب مالیت کا کھانے پینے کا سامان درآمد کیا گیا، اس دوران پاکستانی عوام 53ارب کی چائے اور 24 ارب کا درآمدی دودھ پی گئے ، اس مدت میں47ارب کی دالیں اور 10 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ بھی درآمد کیا گیا ،اس کے ساتھ ساتھ187ارب کا پام آئل اور 12ارب 84کروڑ کا سویا بین بھی درآمد کیا گیا،اسمارٹ فون کے شوقین پاکستانیوں نے 73ارب کے موبائل فون اور71ارب روپے مالیت کی موٹرکاریں بھی بیرون ملک سے منگوائیں، 86ارب روپے کے جہاز اور کشتیاں بھی درآمد کی گئیں، گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ الیکٹرانک مصنوعات کی مانگ بھی بڑھ گئیں،گزشتہ ماہ میں ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار 2لاکھ 36ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 54ہزارہوگئی جبکہ الیکٹرک فین کی پیداوار بھی 16 لاکھ سے بڑھ کر 17لاکھ 72ہزار تک پہنچ گئی، برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بڑھنے سے دس ماہ میں تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔