فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے اپنے دور میں ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھی جن سے ہم آج بھی فائدہ اٹھارہے ہیں،عمرایوب خان

جمعرات 7 جون 2018 13:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امیدوار قومی اسمبلی این اے 17 ہری پورعمرایوب خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے اپنے دور میں ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھی جن سے ہم آج بھی فائدہ اٹھارہے ہیں- نجی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خطے کی زمین بڑی زرخیز ہے کیونکہ ہمارا ضلع دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں سے اپنی محنت اورلگن سے مصلح افواج کے تین سربران مقرر ہوئے، فیلڈ مارشل ایوب خان نے اس وقت گوادر بندر گاہ کو خریدا جس وقت کسی کی سوچ بھی نہیں تھی اور ساتھ ہی انھوں نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھتے ہوئے شاہراہ ریشم پر کام شروع کرایا کیونکہ انکی سوچ آنے والے کل اور ملکی مستقبل کیلے تھی۔

آج دیکھ لیں یہ اقتصادی رہداری منصوبہ اسی کا حصہ ہے انھوں نے مذید کہا کہ ہم نے بھی اسی منصوبے کی کڑی سے اجتماعی فائدہ اٹھانے کے لیے بالڈھیرکے مقام پر ڈرائی پورٹ کی منظوری حاصل کی جسے بعد میں حویلیاں لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم میں نے بڑی جہدو جہد کر کے اس منصوبے کو منتقل ہونے سے بچایاکیونکہ اس سے ضلع کے عوام بلخصوص نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جناب گوہر ایوب خان نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جہاں آج 50 ہزار لوگوں کو نوکریاں میسر ہیں اور حطار اسٹیٹ میں مزید توسیع کی جارہی ہے جس سے روزگار کے مذید مواقع پیدا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ضلع کے کونے کونے میں بجلی اور میدانی علاقوں میں اس وقت سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جب ملک کے بڑے بڑے شہر اس سہولت سے محروم تھے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے 100حلقوں میں پائپ پھنک کر ڈرامہ رچایا تاہم عوام یہ چال بازیاں جان چکے ہیں۔