آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، ایف سی جوان شہید

جمعرات 7 جون 2018 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے ایف سی جوان شہید ہوگیا‘ ہیلی کاپٹر میں زخمی فوجی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ لارہا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر کاہان کوہلو سے زخمی فوجی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ لارہا تھا کہ اس کی کریشن لینڈنگ ہو گئی ۔ کریشن لینڈنگ میں ہیلی کاپٹر کا عملہ اور پائلٹس محفوظ رہے ہیلی کاپٹر میں سوار زخمی ایف سی کا جوان شہید ہوگیا۔