سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اپنے صوابدیدی فنڈز میں سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے تحصیل مری عمرہ پیکج کے طور پر دینے بارے شکایت

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو جانچ پڑتال کا حکم دیا

جمعرات 7 جون 2018 15:35

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اپنے صوابدیدی فنڈز میں سے مبینہ طور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اپنے صوابدیدی فنڈز میں سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے اپنے بیٹے کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحصیل مری عمرہ پیکج کے طور پر دینے کے مبینہ فیصلہ کے بارے میں شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔