وائٹ ہائوس میں پہلی بارعظیم ترین مذہب اسلام کی مقدس روایت افطار کا اہتمام

اسلام عظیم مذہب ہے جس کی روایات روحانیت کی عکاس ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 7 جون 2018 15:36

وائٹ ہائوس میں پہلی بارعظیم ترین مذہب اسلام کی مقدس روایت افطار کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہائوس میں پہلی بارعظیم ترین مذہب اسلام کی مقدس روایت افطار کا اہتمام کیا گیا، اسلام عظیم مذہب ہے جس کی روایات روحانیت کی عکاس ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز پہلی بار وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کے اعزاز میں افطار عشائیے کے اہتمام کے دوران کہا ہم سب دنیا کے عظیم ترین مذہب کی ایک مقدس روایت کا اہتمام کر رہے ہیں.امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کے اعزاز میں افطار عشائیی کا اہتمام کیا۔

تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ایک ساتھ میز پر موجود تھے۔دعوت افطار میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، تیونس، عراق، قطر، بحرین، مراکش، الجزائر اور لیبیا کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس میں پہلے افطار عشائیے میں امریکی وزرا اور اعلی حکام بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حاضرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔صدر کا کہنا تھا کہ آپ سب حاضرین اور دنیا بھرکے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو۔امریکی صدر نے کہا کہ مسلمان پورے دن پر محیط روزے کے اختتام پر افطار کرتے ہیں جو کہ پورے رمضان کے دوران روحانیت کی عکاسی کرتا ہے۔