اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رائو تحسین علی خان کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کر انے پر درخواست نمٹا دی گئی

جمعرات 7 جون 2018 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق پی آئی او رائو تحسین علی خان کی او ایس ڈی بنائے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رائو تحسین علی خان کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کر انے پر درخواست نمٹا دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر او ایس ڈی بنائے جانے والے سابق پی آئی او رائو تحسین کی جانب سے دائر درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ راوتحسین کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔مسرور شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق 3 ماہ سے زائد کسی کو او ایس ڈی نہیں بنایا جا سکتا لیکن رائو تحسین کو اب تک او ایس ڈی رکھا گیا ہے ۔ عدالت میں موجود اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ راو تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنت ڈویڑن کے نمائندے کے بیان کے بعد عدالت نے راو تحسین کی درخواست نمٹا دی

متعلقہ عنوان :