سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی دور اندیشی اور حکمت و تدبر سے ضلع مانسہرہ میں تمام برادریوں کو منصفانہ حقوق مل رہے ہیں،قاضی صادق

جمعرات 7 جون 2018 19:54

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) تحصیل کونسل بالاکوٹ کے رکن قاضی میاں صادق نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی دور اندیشی اور حکمت و تدبر سے ضلع مانسہرہ میں تمام برادریوں کو منصفانہ حقوق مل رہے ہیں۔ یہ سردار محمد یوسف کی ولولہ انگیز قیادت ہی ہے کہ مخالفین کو ان کے مدمقابل کوئی امیدوار نہیں مل رہا اور مستعار امیدواروں کو قائل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سردار محمد یوسف نے ہمیشہ عوام و علاقہ کی سیاست کے ساتھ انہیں ترجیح دی اور عوام و علاقہ کے مفادات کو مقدم رکھا۔آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر شرافت اور کردار کو کامیابی نصیب ہو گی اور ضلع مانسہرہ میں سردار محمد یوسف کا گروپ عوامی راج کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سردار محمد یوسف کی حکمت اور تدبر سے ضلع مانسہرہ میں فساد پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے افراد کی سازشیں ناکام ہوں گی۔