حسن عسکری کے تقرر کے بعد (ن) کاغیر رسمی مشاورتی اجلاس

تمام تر صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے غور کیا گیا

جمعرات 7 جون 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کے تقرر کے بعد مسلم لیگ (ن) کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ کے سلسلہ میں ماڈل ٹائون میں موجود مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ئوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حسن عسکری کے نام کا تقرر کئے جانے پر نہ صرف حیرانی بلکہ اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔

رہنمائوں کا کہنا تھاکہ حسن عسکری کی جانبداری سب کے سامنے ہے اور اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کاتقرر کرنا حیرانی کی بات ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر بھی رہنمائوںنے اس حوالے سے مشاورت کی ۔