Live Updates

ڈپٹی کمشنر مردان نے جمنازیم پیرانوں پارک میں '' پہلا ڈپٹی کمشنر رمضان نائٹ بیڈ منٹن کپ مردان'' کا افتتاح کردیا

جمعرات 7 جون 2018 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے جمنازیم پیرانوں پارک میں '' پہلا ڈپٹی کمشنر رمضان نائٹ بیڈ منٹن کپ مردان'' کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر ، اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کے علاوہ شائقین نے بھی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کھیلوں کی صحت سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اور مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کریں گے ، ڈپٹی کمشنر مردان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ مقیموں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :