سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور دیگر کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی

جمعرات 7 جون 2018 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور دیگر کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سرکار کو 13 اگست کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عامر خان کو ماتحت عدالت نے متحدہ کارکن انعم عزیر کو قتل کرنے کے جرم میں 10 سال قید جبکہ دیگر مختلف سزائیں سنائی تھیں۔عدالت کی جانب سے سزا سناتے وقت عامر خان ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔