فیصل آباد:زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل سے گرنے والا نو جوان دم توڑ گیا

جمعرات 7 جون 2018 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) زیر تعمیر مکان کی دوسری منزل سے گرنے والا نو جوان دم توڑ گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225رب مسلم ٹائون ملکھانوالا کا رہائشی 40سالہ علی حسن ولد محمد گلزار زیر تعمیر مکان 224ر ب فتح دین والی میں مکان کی تعمیر میں مصروف تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے سے بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا کر نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا

متعلقہ عنوان :