کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں عملہ قیدیوں کو منشیات فراہم کر تی ہے، مقامی رہائشیوں کا انکشاف

جمعرات 7 جون 2018 21:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کوئٹہ کے رہائشیوں جمال عبدالناصر، تریالی خان ، حاجی غلام جان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں عملہ قیدیوں کو منشیات فراہم کر تی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر قیدیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے آئی جی جیل خانہ جات اس کا فوری طور پر نوٹس لیں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں وہاں کے عملہ قیدیوں کو منشیات کی فراہمی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اکثر قیدی نشے کا شکار ہو گئے انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عملے کے خلاف فوری طو رپر کا رروائی کی جائے اور جو منشیات قیدیوں تک پہنچاتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی میں لائی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم جیل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری آئی جی جیل خانہ جات پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :