بٹگرام مجلس عمل کیساتھ اتحاد جے یو آئی( س )کو بم سے اڑانے کے مترادف ہوگا ،مولانا قاری فقیر محمد ہزاروی

اس اقتدار پرست گروپ نے ہمیشہ اسلام کو نہ صرف بدنا م کیا ہے بلکہ اقتدار کیلئے انھوں نے عوام کو علماء کرام سے متنفر بھی کیا ہے، صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام س

جمعرات 7 جون 2018 21:56

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بٹگرام مجلس عمل کیساتھ اتحاد جے یو آئی( س )کو بم سے اڑانے کے مترادف ہوگا ،اس اقتدار پرست گروپ نے ہمیشہ اسلام کو نہ صرف بدنا م کیا ہے بلکہ اقتدار کیلئے انھوں نے عوام کو علماء کرام سے متنفر بھی کیا ہے ،مجلس عمل کو رگڑا دینا چاہتے ہیں ان کے ساتھ تعاون خودکشی سے کم نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام س کے صوبائی نائب امیر مولانا قاری فقیر محمد ہزاروی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بعض مفاد پرست جماعتیں الیکشن کے وقت دوسروں کو استعمال کرکے صرف اپنے لیئے وقتی فائدہ حاصل کرتی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کا دینی نظریہ سے کوئی تعلق نہیں یہ لوگ اسلام کے نام پر اسلام آباد کی جانب دیکھ رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ مجلس عمل والوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا اور لوگوں کو اسلام کے نام پر بے وقوف بنایا انھوں نے اپنی قیادت سے اپیل کی ہے کہ یہ اتحاد بے مقصد ہے

متعلقہ عنوان :