Live Updates

صحبت پور عام انتخاب کی گہماگہمی عروج پرپہنچ گئی ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

جمعرات 7 جون 2018 22:15

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) صحبت پور عام انتخاب کی گہماگہمی عروج پرپہنچ چکی ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔کھوسہ قبائل کے معروف قبائلی شخصیت ،PTIکے صوبائی رہنماء امیدوارحلقہ پی بی 15صحبت پور میرحاجی نثارخان کھوسہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے حاجی میرنثارخان کھوسہ کارکنان کی جانب سے کھوسہ کیمپ ربیع کینال سے بہت بڑی تاریخی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل،سینکڑوں گاڑیاں اور ہزارافرادنے شرکت کی ۔ریلی مختلف علاقے سے ہوتی ہوئی ضلعی ہیڈکوارٹرشہرصحبت پور پہنچی۔اور ریٹرننگ آفیسر صحبت پور کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں میڈیاکے نمائندوں اور اپنے ورکرزسے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ PTIکے چیئرمین عمران خان نے ملکی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی لائی ہے۔

(جاری ہے)

خانصاحب کی جدوجہد رنگ لائی اور آج سیاست ڈرائنگ رومز سے نکل کر عوام الناس تک پہنچی ہے۔عمران خان نے عوام کو شعوردیا ہے۔اب عوام کو سمجھ آگئی ہے اس مرتبہ عوام ان موروثی سیاست کرنے والوں کو بُری طرح شکشست دینگے۔ہمارے حلقہ انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا ۔علاقے کی حالت دن بدن بدترہوتی جارہی ہے۔عوام کیلئے اجتمائی کام نہیں کروائے گئے۔

میرحاجی نثارخان نے کہا کہ انشاء اللہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکرحلقے کی عوام کیلئے ،تعلیم ،صحت، پانی ،پختہ سڑکین اوردیگر اجتمائی کام کروائوں گا۔اس موقع پر حاجی میرنثارخان کھوسہ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماڈاکٹرصاحب جان لاشاری، قبائلی رہنما حاجی خاوندبخش خان کھوسہ،PTIکے ضلعی صدرذاکرحسین ناوڑا،دیگرپارٹی ورکرز،کھوسہ قبائل کے عمائدین،اور جیالے ان کے ہمراہ تھے۔حاجی میرنثار خان کھوسہ نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور ملک لوٹنے والوں کا کڑااحتساب کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات