کروڑوں روپے مالیت کی اراضی اپنے نام منتقل کرنے والا تین رکنی گروہ عدالت میں پیش

جمعرات 7 جون 2018 22:21

راولپنڈی07 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) کروڑوں روپے مالیت کی اراضی اپنے نام منتقل کرنے والا تین رکنی گروہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن سرکل نے پراپرٹی مافیا سائیں انعام،پٹواری الیاس اور فضل ارشد کو عدالت پیش کیا۔ محمکہ انٹی کرپشن کے حکام نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک اٹھارہ شکایات موصول ہو چکی ہیں، ملزمان کافی عرصہ سے فراڈ کر رہے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش اشٹامپ پیپر کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے تینوں ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا ہے۔انیٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سائیں انعام نے 732کنال اراضی دھوکہ سے اپنے نام منتقل کروائی ہے۔تحصیلدار سہیل مقبول اور گرداور کی گرفتاری کی چھاپی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :