راولپنڈی،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شاہد سجاد کا رمضان بازاروں کا دورہ

برائلر مرغیوں اور انڈوں کی سپلائی اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 7 جون 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد نے راولپنڈی کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور برائلر مرغیوں اور انڈوں کی سپلائی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے مطابق ڈاکٹر شاہد سجاد نے برائلر مرغیوں اور انڈوں کے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی کوالٹی، ریٹ اور تعداد کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت تمام رمضان بازاروں میں برائلر مرغیاں اور انڈے رعائتی نرخوں پر فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو ماہ رمضان ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ پولٹر ی اور انڈوں کی بہترین کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ اور نائب قاصد برائلر مرغیوں اور انڈوں کی فروخت کیلئے سٹالوں پر تعینات ہیں اور ان کے کام کی نگرانی کیلئے رمضان بازاروں کے دورے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :