صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے ،کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ٹرن آئوٹ رہے،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 8 جون 2018 00:10

کوئٹہ۔ 7جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نامزد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری نے کہا کہ صاف و شفا ف اور غیر جانب درانہ انتخابات میری اولین ترجیح ہے ،عوام کے تعاون سے کامیاب الیکشن کروائیں گے ،کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ٹرن آئوٹ رہے ، یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن سے وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، علائوالدین مری نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ جس نے اس اہم منصب کے لئے مجھے چنا اور اللہ تعالیٰ سے ہمت کی دعا کہ ہے کہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے نبھا سکوں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نامزد کر نے پر الیکشن کمشن کا بھی شکر گزار ہوں میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے منصب اور فرائض کو غیر جانب داری سے نبھائوں مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پرپوار اتروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکشن کمیشن سے بھر پورتعاون کرتے ہوئے پر امن او ر خوشگوار ماحول میں الیکشن کروائے جائیں گے اس سلسلے میں عوام کی مدد بھی درکار ہوگی تاکہ شرپسند عناصر الیکشن سبوتاژ نہ کرسکیں ،میںتمام سیاسی جماعتوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اچھے صاف و شفا ف الیکشن کے انعقاد کے لئے بھر پور کوشش کرونگا ،کوشش ہوگی کہ بلوچستان میں اس بار زیادہ ٹرن آئوٹ آئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔