شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے ملاقات مثبت ہونے کی صورتمیں انھیں امریکا آنے کی دعوت دے سکتا ہوں ، ٹرمپ

جمعہ 8 جون 2018 10:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے آئندہ ہفتے سنگا پور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکا آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے سے 12 جون کے اجلاس سے متعلق ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ کوریائی جنگ کے خاتمے کے لئے کوئی معاہدہ ممکن ہو جائے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ دباو کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ دوستانہ بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سی پابندیاں ہیں جو وہ شمالی کوریا کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں تاہم وہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ معاہدے کا امکان موجود ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر آئندہ منگل کو ان کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات اچھی رہی تو وہکِم جونگ انکو فلوریڈا میں دعوت دیں گے تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ شاید وہ وائٹ ہاؤس سے آغاز کریں ۔