اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی نشست یقینی،

اسرائیل دوڑ سے باہر

جمعہ 8 جون 2018 12:47

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جرمنی اور بیلجیم کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت ہونے والی رائے شماری میں یقینی طور پر حاصل ہو جائے گی۔ اسرائیل اِس نشست کے حصول کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

15 رکنی سکیورٹی کونسل کی5 مستقل اراکان کے علاوہ بقیہ دس ممالک کا دو برس کے لیے انتخاب جنرل اسمبلی کرتی ہے۔ جنرل اسمبلی کے رکن ملکوں کی تعداد 193 ہے۔ سکیورٹی کونسل کی10 اراکان کے انتخاب کی ووٹنگ آج8 جون کو ہو گی۔ اس نشست کے لیے انڈونیشیا اور مالدیپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ اور ڈومینیک جمہوریہ بھی سکیورٹی کونسل کی رکنیت بلا مقابلہ حاصل کر چکے ہیں۔