نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے ،ْ ذرائع

جمعہ 8 جون 2018 14:47

نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی یاد دہانی کے باوجود نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کو حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزرگیا لیکن اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے بھی یہ تفصیلات اب تک نہیں دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نیبھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نیاثاثوں کی تفصیلات کے لیے نگراں حکومت کے عہدیداروں کو خطوط لکھے تھے اور اس کی یاد دہانی کے لیے بھی خطوط بھیجے گئے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر قانوناً اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔