واپڈا نے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آمد کی تفصیلات جاری کر دیں

جمعہ 8 جون 2018 16:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آمد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 153700 کیوسک اور اخراج 80000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد81400 کیوسک اور اخراج81400 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد47100کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، درئیائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 60200کیوسک اور اخراج42600 کیوسک جناح بیراج پر پانی کی آمد116700کیوسک اور اخراج 111700کیوسک،چشمہ: میں پانی کی آمد112300کیوسک اوراخراج 11300 ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1419.62 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.566 ملین ایکڑ فٹ منگلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1094.74 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.273ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.011 ملین ایکڑ فٹ رہا۔