تین سہ ماہیوں کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 22.12فیصد اضافہ

جمعہ 8 جون 2018 16:55

تین سہ ماہیوں کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں  22.12فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں ملک میں کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22.12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2018ء تک ملک میں 1لاکھ76ہزار7کاروں اورجیپوں کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22.12فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں 1لاکھ29ہزار کاریں اورجیپیں تیارہوئی۔اس عرصہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.29فیصد اورموٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 14.26فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :