فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،حزب اللہ لبنان

امت مسلمہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائے گا

جمعہ 8 جون 2018 17:33

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اللہ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ایران اسلامی، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر فلسطینی عوام کا مددگار ہے،امت مسلمہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن نے فلسطین کے بارے میں امت مسلمہ کی اہم اور تاریخی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت امام خمینی (رہ) نے یوم قدس کے ذریعہ پوری دنیا کو فلسطین کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

حسن حب اللہ نے ایران ، حضرت امام خمینی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے فلسطین کی حمایت کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی کی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے بھی فلسطین پر گہری توجہ تھی اور اسی وجہ سے فلسطینی کی حمایت اور امداد رسانی میں ان کامقف مضبوط اورمستحکم تھا۔ حسن حب اللہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی بھی حضرت امام خمینی کی راہ پر گامزن ہیں اور وہ آشکارا فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

حسن حب اللہ نے کہا کہ ایران اسلامی، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر فلسطینی عوام کی مدد کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر ایران کی طرح دوسرے اسلامی ممالک بھی کھل کر فلسطین کی حمایت کریں اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائے گا۔اس نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کے حکمراں مسئلہ فلسطین کے ساتھ آشکارا خیانت کررہے ہیں جن میں سعودی عرب کے حکمراں سر فہرست ہیں۔