مولانا راشد محمود سومرو نے این اے 206 پر سید خورشید شاہ کے مقابلے میں پنوعاقل ریٹرننگ آفس میں نامزدگی فارم جمع کرادیئے

جمعہ 8 جون 2018 18:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے این اے 206 پر سید خورشید شاہ کے مقابلے میں پنوعاقل ریٹرننگ آفس میں نامزدگی فارم جمع کرادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم ایسندھ کے صدر اور جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے این اے 206 سکھر کیلئے ریٹرننگ آفس پنوعاقل پہنچ کر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید خورشید شاہ کے مقابلے میں نامزدگی فارم جمع کرادیئے ہیںجے یو آئی کے میر مبین بلو نے راشد محمود سومرو کے کورنگ کے طور پر این اے 206 پر فارم جمع کرائے ہیں۔

پی ایس 22 پنوعاقل پر جے یو آئی کے میر مبین بلو اور کورنگ میں مولانا محمد صالح انڈھر نے بھی نامزدگی فارم جمع کراددیئے۔

(جاری ہے)

پی ایس 23 صالح پٹ پر جے یو آئی کے حافظ عبدالحمید مہر نے نامزدگی فارم جمع کرائے مولانا محمد صالح انڈھڑ نے پی ایس 25 جبکہ میر مبین بلو نے کورنگ کے طور پر فارم جمع کرائے پی ایس 24 پر مفتی سعود افضل ہالیجوی کورنگ کیلئے آغا ہارون جبکہ این اے 207 کیلئے آغا محمد ایوب شاہ نے نامزدگی فارم ریٹرننگ آفس سکھر میںجمع کرادیئے۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اب وقت آیا ہے عوام 10 سالہ سندھ حکومت کے نمائندوں کو ووٹ نہ دیکر احتساب کریں پی پی والوں نے کرپشن لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا عوام ان کے جھوٹے وعدوں کھوکھلے نعروں اور سرسبز باغ دکھانے جیسے مکروہ ایجنڈے کو جوتی کے نوک پر رکھے گی سکھر سمیت سندھ بھر روڈ راستے تباہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں عوام کو پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ این اے 206 سکھر پر تمام جماعتوں سے اتحاد ممکن ہے کامیابی یقینی ہوگی سندھ کا عوام 10 سال کے کرپشن لوٹ مار، کسانوں اساتذہ ڈاکٹروں پر تشدد کا حساب لے گی حکمران جماعت کے امیدواروں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کئیے ہیں انشاء اللہ سندھ سمیت ملک بھر میںآئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل بنائے گی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے