جامعہ کراچی، ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ جون 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی قرة العین اشرف بنت محمد اشرف خان مغل سیٹ نمبر13368 نے 1300 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن،منیرہ بنت عباس علی خان سیٹ نمبر13314 نی1295 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ وحید الزمان ولد مزمل الدین شیخ سیٹ نمبر13270 نے 1285 نمبر ز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 566 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 196 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 37.28 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :