عوامی جمہوریہ چین کے قائم مقام سفیر ژائولی جیان کی نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات

جمعہ 8 جون 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) عوامی جمہوریہ چین کے قائم مقام سفیر ژائولی جیان نے نگران وزیر خزانہ، محصولات ، اقتصادی امور، شماریات و منصوبہ بندی تر قی ڈاکٹر شمشاد اختر سے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے وزیر خزانہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وسیع تر تجربے کو مد نظررکھتے ہوئے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور عبوری مدت کے دوران پیشہ ورانہ امور کو سہل طریقے سے سر انجام دیں گے۔

انہوں نے وزیر خزانہ کو سی پیک کے منصوبو ںاور ان پر اب تک کی ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے قائم مقام چینی سفیر کی طرف سے نیک تمنائوں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ عبوری حکومت کے دوران دونوں ممالک کے دوران تعاون بلاروک ٹوک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :