بنوں ، مختلف فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں 11 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 8 جون 2018 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بنوں میں مختلف فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات کے دوران 11 افراد زخمی ہوگئے ،تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع پختہ سڑک کوٹی سادات میں مبینہ ملزم سفیداللہ ولد حاجی لطیف نے عرفان اللہ ولد گل رسول شاہ اور ان کے چھ سالہ بیٹے ریان علی شاہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا مبینہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا وجہ عداوت بھتہ لینے پر وقوعہ رونما ہونا بتایا گیا ہے ،بسیہ خیل پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ صدر کی حدود میں واقع بنوں نورنگ روڈ نزد گرلز ڈگری کالج بنوں کے قریب موٹرسائیکل سوار وں حفیظ اللہ ولد محمد روشان ، محمد روشان ولد میر شاہجہان ساکنان موسیٰ خیل نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیازادہ بی بی بیوہ گل حیات اور شاہین بی بی زوجہ اشرف خان ساکنان باران کلہ کو ٹکر مار جس کے نتیجے میں چاروں افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں فریقین میں راضی نامہ ہونے کے بعد کسی نے بھی ایف آئی آر درج نہیں کی تھانہ سٹی کی حدود میں واقع سرائے حسن خان نزد ڈاکٹر کریم خان کلینک مبینہ ملزم شاہ فیصل ولد شاہ دراز خان ساکن شہباز عظمت خیل نے فائرنگ کرکے رحم دراز ولد میر دار علی ساکن شہباز عظمت خیل کو زخمی کردیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا وجہ عداوت گزشتہ ماہ رمضان کے دوران مجروح کے بیٹے نے ملزم کے والد پر فائرنگ کیا تھا سٹی پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ککی کی حدود میں واقع کلنجر ککی میں مبینہ ملزمان عثمان ، مامون ، کاٹی خان پسران میر یعقوب خان نے ڈانڈے کے پے درپے وار کرکے اطلس خان ولد محمد دراز خان اور ان کی بیٹی نازمینہ بی بی کو گھر کے اندر زخمی کردیا وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایا گیا ہے ککی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ سٹی کی حدود میں واقع راستہ کوٹکہ خٹکان نزد ریلوے گیٹ میں مبینہ ملزمان ظہور خان ، امتارعلی خان پسران گل دار علی شاہ نے اپنے بھائی مراد علی اور ان کے بیٹے بلال خان کو زدکوب کرکے زخمی کردیا وجہ عداوت نہیں ہے سٹی پولیس نے مجروح کی پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع جہانگیر للوزئی سے روزینہ بی بی دختر نور دراز خان کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں کے جی این ہسپتال منتقل کردیا گیا