Live Updates

زاہدمہمندنے پارٹی کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے آزادحیثیت سے امیدوارکھڑے کرنے کااعلان کردیا

جمعہ 8 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اورامیدوارحلقہ پی کے 73زاہدمہمندنے کہاہے کہ پارٹی کی جانب سے مذکورہ حلقے کوپیراشوٹ امیدوارلانے پر پارٹی کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے آزادحیثیت سے امیدوارکھڑے کرنے کااعلان کردیا۔ پشاورپریس کلب میں دلروزخان،نجی اللہ خٹک،ڈاکٹرندیم عالم،عدنان ممریز،آصف بنگش،مرتضیٰ حسین،ہاشم خٹک،مجاہدعلی اوردیگرامیدواروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پی کی73سی32امیدواروں نے کاغدات نامزدگی جمع کی ہے لیکن ایک کو بھی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں ملا ہے پرویزخٹک ،شاہ فرمان اوراشتیاق اُرمڑپرواضح کرناچاہتے ہیں کہ اگران کی جانب سے پی کی73کیلئے امیدوارلایاگیاتونہ صرف ان کے مخالفت کرئینگے بلکہ پارٹی کے اندرآزادامیدوارکھڑاکرئینگے کیونکہ مذکورہ حلقے کے عوام کوپرویزخٹک،شاہ فرمان اوردیگرلوگوں کی امیدوارقابل قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ چاہتے ہیں اپنی آوازپارٹی کے رہنماؤں کوپہنچائے اس حلقے سے کوئی ایم پی اے اور ایم این اے نہیں آیا ہے جبکہ ہمیشہ اس حلقے کے ساتھ منتخب نمائندوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاہے حلقہ بندیوں کے بعد پی کے 73میں حیات آباد،دانش آباد،ریگی،تاج آباد،ملاکنڈھیراورملحقہ علاقے شامل ہیںان کامزیدکہناتھاکہ عمران خان سے اس صوبے کے بارے میں کچھ لوگ غلط فیصلے کرواتاہے۔

ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے لئے غیر جانبدارپارلیمانی بورڈتشکیل دیا جائے لیکن پارلیمانی بورڈمیں موجودافراد اپنے حلقوں سے لوگ اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔ہم پارلیمانی بورڈکے سامنے گئے تھے لیکن شاہ فرمان اور اشتیاق اڑمڑنے ہمیں انٹر ویو لئے بغیر واپس کر دئیے،ان کاکہناتھاکہ یہ حلقہ تعلیم یافتہ لوگوں کا حلقہ ہے اور اس پر اشتیاق اڑمڑ نے کاغذات جمع کئے تھے لیکن ہماری کوششوں کی وجہ سے اس نے کاغذات واپس لے لئے۔

اگرباہرسے بندہ لایاگیاتواپنے حلقے سی33امیدواروں میں سے ایک متفقہ آزاد نمائندہ منتخب کرینگے لیکن شاہ فرمان اورپرویز خٹک کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے حلقے سے بندے کو منتخب نہیں کرنا چاہتے تھے توپھراس حلقے سے بیس لاکھ روپے پارٹی کیلئے فنڈکیوں جمع کیاگیا ہم پارٹی کے خلاف نہیں ہے بلکہ پیراشوٹ پر جو بندہ اس حلقے سے الیکشن لڑے گا اس کے خلاف ہونگے اگر اس حلقے سے عمران خان خود بھی الیکشن لڑنگے تو اس کا مخالفت کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات