واٹر بورڈ کے ملازمین شہر کی بہتری کے لیے رات دن کاموں میں مصروف ہیں،جوزف صنم

جمعہ 8 جون 2018 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کی خدمات میں رات دن مصروف ہیں اسکے باوجود انہیں انکی خدمات کا صلہ نہیں دیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل اور فیلڈ اسٹاف اوورٹائم کے جائز اور قانونی حق سے محروم ہیں حالانکہ چھٹی والے ایام ۔

ہفتہ وار چھٹی کے دوران خدمات انجام دینے کا بھی انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیاجا رہا ہے ۔جس سے ان ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے چیئرمین واٹر بورڈ ،ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ رات دن خدمات انجام دینے والے واٹربورڈ کے ملازمین کو انکی خدمات کا صلہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :