پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و اضلاع کے سیکریٹریز کی غلام قادر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

جمعہ 8 جون 2018 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و اضلاع کے سیکریٹریز اطلاعات شکیل چوہدری، آصف خان، وقاص شوکت ، نادیہ گبول، شہزاد مجید، میر عباس تالپور، آصف خان اور جانی میمن نے کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا کے شوہر غلام قادر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ غلام قادر کو گزشتہ روز فالج کا اٹیک ہوا تھا اور طبیعت کی ناسازی کے باعث مقامی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک انہیں جلد صحت یابی عطا کرے۔